ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل پیام ِ انسانیت شاخ کی جانب سے ڈی وائی ایس پی سمیت پولس افسران کی تہنیت

بھٹکل پیام ِ انسانیت شاخ کی جانب سے ڈی وائی ایس پی سمیت پولس افسران کی تہنیت

Mon, 26 Aug 2019 21:13:11    S.O. News Service

بھٹکل:26؍اگست   (ایس اؤ نیوز)شہر میں امن وامان کو باقی رکھتےہوئے سبھی دھرموں کے عید وتہواروں کے موقع پر ان کا بھرپور تعاون کرنےپر محکمہ پولس کی ستائش کرتےہوئے پیام انسانیت بھٹکل شاخ کی جانب سے بھٹکل کے ڈی وائی ایس پی ولنٹائن ڈیسوزا سمیت پی ایس آئی وغیر ہ پولس تھانہ پہنچ کر تہنیت کی گئی ۔

اس موقع پر پیام انسانیت کے ذمہ دار ڈاکٹر محمد ظہیر کولا نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مصیبت زدہ انسانوں کی مدد کرنا، تعاون کرنا ہی انسانیت ہے، امداد و تعاون کے دوران کسی کا مذہب نہیں دیکھا جاتا بلکہ آگے بڑھ کر اس کی مشکلات کو دور کرنا ہی انسانیت کا دھرم ہوتاہے۔ ہندو ، مسلم ، عیسائی وغیرہ کی تفریق کئے بغیر انسانیت کے بھلائی کا کام کرنے سے معاشرے کی بہتری ہونےکی بات کہی۔

تہنیت قبول کرنےکے بعد ڈی وائی ایس پی ولنٹائن ڈیسوزا نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھٹکل میں ہر ذات، دھرم کے لوگ آپس میں مل جل کررہتےہیں، بھٹکل  میں قومی یک جہتی ہے، شہر میں کئی ادارے اور تنظیمیں بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پیام انسانیت کے کام سے سماج میں بہتری آنے کی امید ظاہر کی۔ ڈی وائی ایس پی نے کہاکہ اس سال عید اور تہوار ساتھ ساتھ آنے کی وجہ سے محکمہ کے افسران اور عملہ نے  چھٹی لئے بغیر مسلسل کام کیا ہے اپنی ڈیوٹی انجام دینے کی بات کہی۔

پیام ِ انسانیت کے عہدیداروں نے ڈی وائی ایس پی کے ساتھ پی ایس آئی کوسومادھر، کرائم برانچ کے پی ایس آئی لکَّپانائک کی بھی تہنیت کرتے ہوئے انہیں تحفہ پیش کیا۔ اس موقع پر تھانہ کے سبھی عملے کی  مٹھائی کے ذریعے تواضع کی گئی ۔ مولانا ارشاد نائطے ندوی، مولانا عبدالعلی ، ماسٹر سیف اللہ ، جی ٹی بھٹ، ڈاکٹر نورالامین مصباح ، مصدق علی اکبر، مولانا سمعان خلیفہ، اکرم معلم وغیرہ موجود تھے۔


Share: